وزیرِاعظم کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے اہلخانہ سے ملاقات، شہید سے منسوب دانش اسکول کے قیام کا اعلان

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کے گھر پہنچ کر شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے لیے دعائیں کیں۔

مزید پڑھیں:شہید لیفٹیننٹ کرنل گل فراز تنولی کی نماز جنازہ مانسہرہ میں ادا

وزیرِ اعظم نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز نے وطن کی حفاظت کے لیے ہمت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی اور پوری قوم اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر کرتی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے شہید کے نام سے مانسہرہ میں ایک دانش اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:بنوں: فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید

وفاقی وزراء عطا اللہ تارڑ، انجینئیر امیر مقام، سردار محمد یوسف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور شاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں