وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، علاقائی و خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرِ صدارت علاقائی اور پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر جائزے کے لیے اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں علاقائی و خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے خطے میں امن کے قیام کے لیے کردار اور مختلف اقدامات زیر غور آئے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو ملک کی داخلی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلا کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

حکام نے بتایا کہ آذربائیجان کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے ایران سے انخلا کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا احسن اقبال، محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘