بھارت: آتشگیر مواد کی فیکٹری میں دھماکا، 17 افراد ہلاک، 18 زخمی

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں دھماکا خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں اتوار کے روز ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

یہ حادثہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں پیش آیا جو ریاستی دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 800 کلومیٹر دور واقع ہے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے سوشل میڈیا پر بیان میں دھماکے کو نہایت افسوسناک اور المناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 18 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست گجرات میں کریڈٹ کارڈ فراڈ سے دلبرداشتہ ہوکر 3 افراد کی خود کشی، ملزم گرفتار

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں