ایران سے جنگ میں ساتواں امریکی فوجی ہلاک

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری تنازعے میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کبھی سرینڈر نہیں کرےگا، تہران کا صدر ٹرمپ کو دوٹوک جواب

اس سے قبل آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکہ منتقل کی جا چکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یکم مارچ کو ایرانی ڈرون نے کویت کے پورٹ شعیبہ میں امریکی فوجی تنصیب پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ فوجی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ذمہ داروں پر سخت ترین ضرب لگائیں گے، ایران جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ٹرمپ کا ردعمل

یہ واقعہ اس تنازعے میں امریکی فوج کے بڑھتے ہوئے نقصان اور خلیج میں کشیدگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور