پاکستان نے دہشتگرد FAK کے 2 ڈرونز کامیابی سے مار گرائے

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزارت اطلاعات و نشریات نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان کے زیر سرپرستی سرگرم دہشتگرد تنظیم FAK کے 2 ابتدائی نوعیت کے ڈرونز کو پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جدید الیکٹرانک اقدامات کے ذریعے ناکام بنایا۔ اس کارروائی میں کوئی فوجی یا شہری تنصیبات متاثر نہیں ہوئیں، صرف ڈرونز کے گرنے کے نتیجے میں معمولی نقصان ہوا۔

میڈیا رپورٹس اور طالبان کے دعوے بغیر کسی قابل تصدیق ثبوت کے ہیں، جن میں پاکستان کی فضائیہ کے طیارے گرانے یا پائلٹس کو گرفتار کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ طالبان کے سرکاری ذرائع اکثر جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں جو بعد میں خود ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔

یہ واقعہ افغان طالبان کے دہشت گردانہ کردار اور ان کے متعدد دہشتگرد گروہوں، بشمول بھارتی پروکسیز FAK اور FAH کی مدد و حمایت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں نامعلوم ڈرونز کیخلاف کامیاب آپریشن کے بعد عارضی طور پر بند فلائٹس آپریشنز دوبارہ بحال

وزارت نے زور دیا کہ جھوٹے دعوے اور پروپیگنڈا کبھی حقیقت پر قابو نہیں پا سکتے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں