سعودی عرب میں توکلنا ایپ کے ذریعے مشتبہ فضائی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی سہولت کا آغاز

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ دفاع نے قومی ایپ ’توکلنا‘ کے ذریعے مشتبہ فضائی مشاہدات کی اطلاع دینے کی نئی سروس شروع کر دی ہے، جس کے تحت مملکت میں مقیم شہری اور غیر ملکی کسی بھی مشتبہ فضائی سرگرمی، جیسے ڈرون یا میزائل کی موجودگی، کی فوری اطلاع دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’وژن 2030‘، سعودی عرب کی ترقی کو چارچاند لگانے والا منصوبہ  

وزارتِ دفاع کے مطابق اس اقدام کا مقصد مشتبہ اطلاعات کو بروقت متعلقہ اداروں تک پہنچانا اور ممکنہ خطرات کے مقابلے میں فوری ردِعمل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وطن کی سلامتی اور دفاعی صلاحیتوں کا موثر تحفظ کیا جا سکے۔

وزارتِ دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ یہ سروس شہریوں اور دفاعی اداروں کے درمیان عملی شراکت کو مضبوط بنائے گی اور عوام کو قومی سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ سلمان نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 افراد کو کنگ عبدالعزیز میڈل دینے کی منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی مسلح افواج کسی بھی فضائی خطرے یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم اس سروس کے ذریعے شہریوں اور مقیم افراد کو بھی کسی ممکنہ خطرے کی اطلاع دینے کی سہولت دی گئی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خطرات کی بروقت نشاندہی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے دور میں نوجوان حقائق پر مبنی سوچ اپنائیں، چیف آف ڈیفنس فورسز

دفاعی تعاون کے بعد پاکستان، سعودی عرب کا اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

ویڈیو

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بی ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ