17 سے 25 مارچ کے دوران بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں 17 سے 25 مارچ کے دوران بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 17 سے 25 مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 17 مارچ سے شمالی اور مغربی علاقوں پر اثر انداز ہوگا، بالائی اور وسطی پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور گردونواح میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 17 سے 25 مارچ کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 23 مارچ کے دوران وقفے وقفے سے آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

بیان کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا، تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، کراچی اور حیدرآباد میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ عوام کو بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام تازہ ترین موسمی صورتحال کے لیے این ڈی ایم اے کی آفیشل سوشل میڈیا اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل ہونے کا امکان، ’ٹیکو ایونیو‘ سمیت مختلف نام زیرِ غور

محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ، اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی مشقوں کا معائنہ

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ