پاکستان نے امریکی بیان مسترد کر دیا، پاکستان کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا حامل قرار

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ خارجہ پاکستان نے امریکی حکام کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان کی میزائل صلاحیتوں کو ممکنہ خطرہ قرار دیا گیا تھا، اور واضح کیا ہے کہ ملک کا دفاعی نظام مکمل طور پر اپنے تحفظ اور خطے کے امن کے لیے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی حامل ہیں، جن کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرِاعظمی حد سے کافی کم ہے اور یہ “کم از کم دفاعی صلاحیت” کے اصول پر مبنی ہے۔

ترجمان نے اس امر پر بھی زور دیا کہ 12 ہزار کلومیٹر رینج جیسے دعوے بے بنیاد ہیں اور خطے میں غیر ضروری تشویش پیدا کرنے کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں پاکستان ممکنہ خطرات کی فہرست میں شامل، میزائل صلاحیت پر تشویش کا اظہار

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، غیر امتیازی رویے اور حقائق پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے ایک متوازن اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانے پر زور دیا جو جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے تعمیری سفارتی روابط کو ترجیح دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم