عالمی منڈی میں کافی کی قیمتوں کے حوالے سے ماہرین نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کوکو کی قیمتوں میں تیزی کے بعد بڑی کمی دیکھی گئی، اسی طرح آنے والے مہینوں میں کافی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روزانہ 3 کپ چائے یا کافی ڈیمینشیا کے خطرے کو 20 فیصد کم کرسکتے ہیں، تحقیق
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند قیمتوں کے باعث کافی کی طلب متاثر ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین اخراجات کم کر رہے ہیں اور سستے متبادل کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال نے مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر برازیل میں کافی کی پیداوار میں متوقع اضافہ ہوتا ہے تو قیمتوں میں مزید کمی دیکھی جا سکتی ہے، تاہم بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کمی کوکو کی طرح تیزی سے نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی مہنگی ترین کافی، ایک کپ کی قیمت ہوش اڑا دے
ایک حالیہ سروے کے مطابق صارفین کی بڑی تعداد نے کافی پر اخراجات کم کیے ہیں، جبکہ کافی پینے والوں کی مجموعی تعداد میں خاص کمی نہیں آئی۔ ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کے باوجود مہنگی کافی کی جگہ سستی اقسام زیادہ فروخت ہو رہی ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں قیمتوں میں کمی کا اثر صارفین تک پہنچے گا، جس سے طلب میں دوبارہ اضافہ ممکن ہے، تاہم اس کا انحصار عالمی پیداوار اور مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا۔













