اوپن اے آئی رواں سال ساڑھے 3 ہزار نئی بھرتیاں کرے گی

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2026 کے آخر تک اپنی ٹیم کو تقریباً دگنا کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیٹا سینٹرز میں بجلی کی بے تحاشا کھپت، اوپن اے آئی نے حل ڈھونڈ لیا

رائٹرز کے مطابق اوپن اے آئی اپنے ملازمین کی تعداد 8,000 افراد تک بڑھانا چاہتی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے بڑھتے ہوئے عالمی مقابلے میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھا جا سکے۔ فی الوقت کمپنی کے ملازمین کی تعداد تقریباً 4,500 ہے۔

زیادہ تر نئی بھرتیاں پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، انجینیئرنگ، تحقیق اور سیلز میں کی جائیں گی۔

کمپنی نے اس کے علاوہ ’ٹیکنیکل ایمبیسیڈر شپ‘ میں ماہرین کو بھی بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ کاروباری ادارے اوپن اے آئی کے ٹولز سے بہتر استفادہ کر سکیں۔

مزید پڑھیے: 555 لاکھ ڈالر تنخواہ، اوپن اے آئی نے اہم منصب کے لیے مضبوط امیدوار کی تلاش شروع کردی

اوپن اے آئی کا تازہ ترین فنڈنگ راؤنڈ کمپنی کو 840 ارب ڈالر کی قدر دیتا ہے جس میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور سوفٹ بینک نے 110 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری راؤنڈ میں شمولیت کی۔

مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق نئی بھرتیاں اور مصنوعات کے فروغ کی حکمت عملی کمپنی کی سمت اور مارکیٹ میں سروس فراہم کرنے کے انداز کو بدل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی مائیکروسافٹ کا براہ راست مقابلہ کرے گی، ایلون مسک کا سیم آلٹمین پر طنز

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے گوگل کے جیمنی3 ماڈل کے جواب میں دسمبر 2025 میں داخلی طور پر ’کوڈ ریڈ‘ جاری کیا، غیر اہم منصوبوں کو روک دیا اور ٹیموں کو ترقیاتی کاموں پر مرکوز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں