یومِ پاکستان پر جاپانی سفیر کی مبارکباد، پاک جاپان دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان میں جاپان کے سفیر اَکاماتسو شوئیچی نے قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یومِ پاکستان: سندھ حکومت کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

جاپان کے سفیر اَکاماتسو شوئیچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم دن پر وہ پاکستان کی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم مل کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جاپان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے پاک جاپان دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک