یومِ پاکستان: سندھ حکومت کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 مارچ کو صوبے بھر کے سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے بند رہیں گے۔

یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس دن 1940 میں قراردادِ لاہور منظور کی گئی تھی۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات اور سرکاری تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر بھی 4 روزہ تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سے 23 مارچ (جمعہ تا پیر) تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی، جبکہ عیدالفطر کی متوقع تاریخ 21 مارچ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ میں 102 فیصد اضافہ، حقیقی صنعتی ترقی کی علامت ہے؟

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں