سوڈان میں عید کے روز اسپتال پر ڈرون حملہ، 64 افراد ہلاک

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے تصدیق کی ہے کہ سوڈان میں عید کے دن ایک اہم اسپتال پر مبینہ ڈرون حملے میں کم از کم 64 افراد ہلاک اور 89 زخمی ہو گئے، جس کے بعد متاثرہ اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا اور ہزاروں افراد کو طبی سہولیات سے محروم ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وزارتِ اسلامی امور کا سوڈان میں ڈیڑھ لاکھ روزہ داروں کے لیے افطار پروگرام کا آغاز

 برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوڈان کے مغربی شہر الدعین میں واقع الدعین ٹیچنگ اسپتال پر حملہ عید کے روز کیا گیا، جس میں ہلاک ہونے والوں میں 13 بچے، 2 نرسیں اور ایک ڈاکٹر شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ حملہ اس حد تک شدید تھا کہ اسپتال اب مکمل طور پر کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبرییسس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ بہت خون بہہ چکا ہے اور فریقین سے اپیل کی کہ وہ جنگ بندی کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کی سہولیات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

ادھر سوڈان کی نیم فوجی فورس ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ فوج کے ڈرون کے ذریعے کیا گیا، تاہم سوڈانی فوج نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتی ہے اور اس حملے میں اس کا کوئی کردار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان ڈرون حملے میں 28 افراد ہلاک، خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق الدعین اسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور اہم طبی آلات کی تباہی بھی شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد علاج کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

سوڈان میں اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک 150,000 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 12 ملین بے گھر ہو چکے ہیں، جسے اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران قرار دے چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس جنگ کے دوران اب تک 213 حملوں میں 2,036 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں صحت کے مراکز کو بار بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مشرقی دارفور کا یہ علاقہ جنگ کا نیا محاذ بن چکا ہے، جہاں تقریباً روزانہ ڈرون حملے ہو رہے ہیں، جبکہ عید الفطر کے موقع پر بھی سوڈان میں عام حالات کے برعکس سادہ اور محدود تقریبات دیکھنے میں آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم