مقبوضہ کشمیر: یونیورسٹی نصاب سے قائد اعظم و مسلم مفکرین کو نکالنے کی کوشش، سربراہ شعبہ پولیٹیکل سائنس بلجیت سنگھ کی مخالفت

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کی یونیورسٹی آف جموں کی ایک کمیٹی نے ایم اے پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ اقبال اور ماہرِ تعلیم و مصلح سر سید احمد خان سے متعلق موضوعات نکالنے کی سفارش کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش، پاکستان کا شدید احتجاج

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے احتجاج کے بعد سامنے آئی جس نے جمعے کے روز کیمپس میں جناح کی سیاسی فکر سے متعلق باب شامل کرنے پر مظاہرہ کیا تھا۔

اے بی وی پی دراصل راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی طلبہ شاخ ہے جو حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نظریاتی حلیف سمجھی جاتی ہے۔

پروفیسر نریش پادھا کی سربراہی میں قائم یونیورسٹی کی مذکورہ کمیٹی نے اپنی سفارشات بورڈ آف اسٹڈیز کو ارسال کر دی ہیں جو اس معاملے پر غور کے لیے اجلاس کرے گا۔

مزید پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں لاپتا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ، بھارتی پارلیمان میں پیش اعداد و شمار نے سوالات اٹھا دیے

احتجاج کی قیادت کرنے والے اے بی وی پی کے رہنما سننک شری واستو کا کہنا ہے کہ جناح (قائداعظم) کو اقلیتوں اور قوم کے باب میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں ہندوستان میں اقلیتوں کے رہنما کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔

قائد اعظم و مفکرین کی شمولیت اصولوں کے عین مطابق ہے، بلجیت سنگھ

دوسری جانب شعبہ پولیٹیکل سائنس کے سربراہ بلجیت سنگھ مان نے کہا کہ جناح (قائداعظم) سمیت دیگر مفکرین کی شمولیت ملک بھر کی جامعات کے نصاب اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اصولوں کے مطابق ہے۔

ان کے مطابق یونیورسٹی کسی خاص نظریے کی ترویج نہیں کرتی بلکہ مختلف نقطۂ نظر پیش کر کے طلبہ کو تنقیدی سوچ کا موقع فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس کے موقعے پر مذاکرہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

انہوں نے اس معاملے کو غیر ضروری تنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کا مقصد مختلف آرا کو سامنے لانا ہے نہ کہ کسی ایک نظریے کو فروغ دینا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا