74 سالہ پاکستانی شہری نسیم الدین نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے 74 سالہ معمر ترین شہری نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا تیسرا عالمی ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز توڑیں، جب کہ اس سے پہلے کا ریکارڈ 30 ٹائلز کا تھا۔

نئے ریکارڈ کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ای میل کے ذریعے موصول ہو چکی ہے اور ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ نسیم الدین کا عالمی سطح پر تیسرا ریکارڈ ہے۔ وہ اس سے قبل 163 اخروٹ توڑنے اور ایک ہاتھ سے سیب کچلنے کے عالمی ریکارڈ کے حامل بھی ہیں۔

نسیم الدین کا خاندان بھی عالمی ریکارڈز کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، جن میں ان کی پوتی، پوتا، بیٹا اور بہو شامل ہیں۔

نسیم الدین نے اپنی کامیابی پاکستان آرمی کے نام کی اور کہاکہ یہ ریکارڈ تمام ہم وطنوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ 74 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا کر انہیں فخر ہے کہ وہ اور ان کے اہل خانہ عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں