اے آئی چیٹ کو محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے نئی حفاظتی تکنیک متعارف

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے چیٹ نظام کو زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے نئی حفاظتی تکنیک متعارف کرا دی ہے جسے نیورون فریزنگ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ نظام نہ صرف رازداری سے متعلق خدشات بڑھا رہے ہیں بلکہ بعض صارفین کی ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات ڈال رہے ہیں، جہاں وہم، نفسیاتی دباؤ اور شدید ذہنی مسائل جیسے رجحانات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی فوج میں مصنوعی ذہانت کی انٹری، جنگ کا انداز بدلنے کو تیار

ان خطرات کے پیش نظر محققین نے ایک نیا طریقہ تیار کیا ہے جو چیٹ نظام کے اندر موجود حفاظتی نظام کو مزید مضبوط بناتا ہے اور صارفین کو حفاظتی پابندیوں سے بچ نکلنے سے روکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ حفاظتی نظام زیادہ تر دوٹوک طریقہ کار پر کام کرتا ہے، جس میں کسی سوال کو یا تو مکمل اجازت ملتی ہے یا مکمل طور پر رد کردیا جاتا ہے۔ تاہم بعض صارفین مواد کو مختلف انداز میں پیش کر کے ان رکاوٹوں کو عبور کر لیتے ہیں۔

نئی تکنیک نیورون فریزنگ میں مصنوعی ذہانت کے اندر موجود مخصوص حفاظتی نیورونز کی نشاندہی کر کے انہیں مستقل طور پر محفوظ حالت میں رکھا جاتا ہے تاکہ نظام کی اخلاقی اور حفاظتی حدود برقرار رہیں، چاہے صارف کسی بھی طریقے سے پابندیوں کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

یہ تحقیق امریکی جامعہ نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے انجام دی، جس میں بتایا گیا کہ اس طریقے سے بڑے لسانی ماڈلز کی حفاظتی ہم آہنگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور غلط استعمال کے امکانات کم کیے جاسکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ تصوراتی فریم ورک مستقبل میں ایسے نئے طریقوں کی بنیاد بنے گا جو مصنوعی ذہانت کو اپنے جوابات کی حفاظتی جانچ دوبارہ کرنے کے قابل بنائیں گے، جس سے صارفین کے لیے نظام مزید محفوظ ہو سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی