’چادر و چار دیواری  کا تقدس پامال‘، عالیہ حمزہ کی گرفتاری پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے رہنما عالیہ حمزہ ملک کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی رہنما عالیہ حمزہ ملک کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی کے مطابق عالیہ حمزہ کو ایک بار پھر 9 مئی سے متعلق ’جعلی اور بے بنیاد‘ مقدمات میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ وہ پہلے ہی ایک کیس میں 5 سال کی سزا کا سامنا کر رہی ہیں اور دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر عالیہ حمزہ کے گھر پر چھاپہ مارا، مرکزی گیٹ توڑا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ بیان کے مطابق اس کارروائی کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور گھر میں موجود کمسن بچیوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

پارٹی کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ عالیہ حمزہ کو کہاں منتقل کیا گیا ہے، جسے بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تقاضوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر شدید تحفظات ہیں اور اسے ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

پارٹی کے مطابق ریاستی طاقت کے استعمال سے خواتین کو دبانے کی پالیسی ملک کو مزید بحران کی طرف لے جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اپنی خواتین کارکنان کی گرفتاریوں اور ان پر ہونے والے مبینہ مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رکھے گی اور ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں