ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی، پشاور ہائیکورٹ نے گائیڈ لائنز پر سوال اٹھا دیا

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کے نام سے منسوب کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔

پشاور ہائیکورٹ میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا مقررہ گائیڈ لائنز کے خلاف ہے، کیونکہ عوامی اثاثوں کو کسی زندہ شخص کے نام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے پشاور کا کرکٹ اسٹیڈیم، جن کے نام سے منسوب ہے وہ ارباب نیاز کون تھے؟

وکیل نے مزید کہا کہ اس حوالے سے عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں جو زندہ افراد کے نام پر عوامی مقامات رکھنے کی ممانعت کرتے ہیں۔

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ گائیڈ لائنز کے مطابق واقعی کسی زندہ شخص کے نام پر کسی جگہ کو منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہے تو کوئی نیا اسٹیڈیم تعمیر کر کے اس کا نام رکھ سکتی ہے۔

دورانِ سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے کچھ مہلت دی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد کیس کی مزید سماعت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کا ایک تاریخی اور اہم کھیلوں کا میدان ہے، جس کے نام کی تبدیلی پر حالیہ دنوں میں قانونی اور عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

پاسنگ مارکس کی شرح مقرر، رٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیمی بورڈز کے اہم فیصلے سامنے آ گئے

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

ویڈیو

کیا کراچی کو صوبہ بنا دینا چاہیے؟ شہر قائد کے باسیوں نے کھل کر رائے کا اظہار کردیا

سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا