نیپالی ریپر بلندر شاہ وزیر اعظم منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال کے ریپر سے سیاست دان بننے والے بلندر شاہ  نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ گزشتہ سال بدعنوانی مخالف مظاہروں کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئے ہیں۔

35 سالہ اصلاح پسند رہنما اور ان کی جماعت راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے نوجوانوں کی قیادت میں سیاسی تبدیلی کے نعرے پر اس ماہ ہونے والے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال میں ’جنریشن زی‘ تحریک، بھارت کے خطے میں بالادستی کے عزائم بے نقاب

حلف برداری کی تقریب میں بلندر شاہ نے آئین سے وفاداری کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک اور عوام کے مفاد میں کام کریں گے۔ تقریب میں موجود شرکا نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور بھرپور استقبال کیا۔

بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کی تحریک کے دوران کم از کم 77 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ احتجاج سوشل میڈیا پر عارضی پابندی کے خلاف شروع ہوا مگر بعد میں معاشی مشکلات اور حکومتی بدانتظامی کے خلاف عوامی غصے میں تبدیل ہو گیا۔

بلندر شاہ، جو بالن کے نام سے زیادہ معروف ہیں، نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی عوامی گفتگو روایتی بیان کے بجائے ایک ریپ گانے کے ذریعے کی، جو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا اور چند گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال میں ریپر سے سیاستدان بننے والے بالیندر شاہ کی جماعت کو واضح برتری

ان کی جماعت نے 275 رکنی ایوان نمائندگان میں 182 نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کی۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے پارٹی صدر اور معروف ٹی وی میزبان راوی لامی چھانے کے ساتھ مل کر مہم چلائی، جو اب بھی حکومت میں اہم سیاسی کردار رکھتے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم اور سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے قوم سے الوداعی خطاب میں کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان قیادت کے ہاتھوں میں ہے اور نئی حکومت سے بدعنوانی کے خاتمے، بہتر حکمرانی، روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ