ٹی وی پر یوٹیوب دیکھنے کا انداز بدل گیا، اے آئی اسسٹنٹ والا نیا فیچر متعارف

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موجودہ دور میں بڑی تعداد میں صارفین یوٹیوب کو اسمارٹ ٹی وی پر دیکھنا پسند کرتے ہیں، اب یوٹیوب نے ٹی وی ایپ کے لیے  ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو مزید جدید بنا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

اسمارٹ ٹی ویز کے لیے  یوٹیوب ایپ میں شامل کیے گئے اس نئے فیچر Ask کے ذریعے صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے براہِ راست آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ سے بات چیت کر سکیں گے۔

یہ فیچر موبائل ڈیوائسز میں پہلے ہی دستیاب تھا، تاہم اب اسے ٹی وی ایپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے تاکہ بڑی اسکرین پر بھی انٹرایکٹو تجربہ حاصل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:  یوٹیوب کا نیا ڈیٹیکشن ٹول، تخلیق کاروں کو ڈیپ فیکس سے بچائے گا

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے  صارفین یوٹیوب ایپ میں ویڈیو چلانے کے دوران ریموٹ کے اپ یا ڈاؤن ایرو بٹن کو دبائیں، جس سے ویڈیو کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔ وہاں موجود فور پوائنٹ اسٹار آئیکن Ask بٹن ہوگا، جس پر کلک کر کے آن اسکرین مائیکرو فون کے ذریعے اے آئی اسسٹنٹ سے سوال پوچھا جاسکتا ہے۔

اگر کسی ٹی وی میں مائیکرو فون کی سہولت موجود نہ ہو تو صارفین تجویز کردہ پروموٹس کے ذریعے بھی اے آئی اسسٹنٹ استعمال کر سکیں گے، جو دیکھے جانے والی ویڈیو کے مطابق دکھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اپنے یو ٹیوب چینل سے بیانیے کی جنگ جیت پائے گی؟

یہ فیچر ابتدائی طور پر 2024 میں یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے  متعارف کرایا گیا تھا جبکہ 2025 میں اسے عام صارفین کے لیے  بھی دستیاب کر دیا گیا۔ اب اسے اسمارٹ ٹی وی ایپ میں شامل کیا گیا ہے۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے  یوٹیوب اکاؤنٹ سے سائن اِن ہونا ضروری ہوگا۔ فی الحال یہ محدود زبانوں اور مخصوص خطوں میں دستیاب ہے، تاہم کمپنی کے مطابق اسے مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی