یوٹیوب کا نیا ڈیٹیکشن ٹول، تخلیق کاروں کو ڈیپ فیکس سے بچائے گا

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے  (Likeness Detection Tool) کو زیادہ تخلیق کاروں کے لیے متعارف کرا رہا ہے، تاکہ وہ اپنی جعلی یا مصنوعی ویڈیوز کی نشاندہی اور ہٹانے کی درخواست کر سکیں۔

یہ فیچر اس وقت یوٹیوب اسٹوڈیو (YouTube Studio) میں دستیاب ہے، جہاں تخلیق کار اپنی شناخت کی تصدیق کے بعد Content Detection  ٹیب میں جا کر وہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جن میں ان کا چہرہ بدلا گیا یا AI سے تیار کیا گیا ہو۔ اگر کوئی ویڈیو بغیر اجازت کے ان کے چہرے کا استعمال کرے تو وہ ریموول ریکویسٹ (Removal Request) جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ ہوچکا، سینیئر صحافی کا دعویٰ

یوٹیوب نے وضاحت کی کہ یہ ٹول Content ID کی طرح کام کرتا ہے، لیکن کاپی رائٹ مواد کے بجائے یہ انسانی چہرے اور شناخت کی نشاندہی کرتا ہے۔ تخلیق کار جب اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں، تو یوٹیوب کا سسٹم نئی اپ لوڈز کو اسکین کرکے ممکنہ مماثل چہروں کی شناخت کرتا ہے۔

کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ ٹول بعض اوقات تخلیق کار کے اصل چہرے والی ویڈیوز بھی دکھا سکتا ہے، مثلاً ان کے اپنے اپ لوڈ کردہ کلپس، جو پرائیویسی پالیسی کے تحت ہٹائے نہیں جا سکتے۔

مزید پڑھیں:ایشوریا رائے کا یوٹیوب اور گوگل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹادی گئیں

یہ سہولت فی الحال بیٹا (Beta) مرحلے میں ہے، اور ابتدائی طور پر محدود صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، تاہم اب اسے زیادہ تخلیق کاروں کے لیے دستیاب کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ جنریٹیو AI کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں یہ فیچر تخلیق کاروں کو ڈیپ فیکس، جعلی مواد، اور نجی شناخت کے غلط استعمال سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار