آرٹیمس ٹو نے چاند کے گرد تاریخی پرواز کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کے مشن آرٹیمس ٹو (Artemis II) نے چاند کے گرد تاریخی پرواز کے دوران اپالو 13 (Apollo 13) کا 1970 کا چاند سے قریبی فاصلے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

4 خلا بازوں پر مشتمل عملے نے چاند کے دور دراز حصے (فار سائیڈ) کے نایاب مناظر دیکھے اور زمین سے 252,756 میل (406,771 کلومیٹر) دور جا کر انسانوں کے سفر کی نئی حد قائم کی۔

یہ 7 گھنٹے پر مشتمل فلائی بائی اس مشن کا سب سے اہم مرحلہ تھا، جس میں 3 امریکی اور ایک کینیڈین خلا باز شامل تھے۔ اس مشن کا مقصد آئندہ چند برسوں میں چاند کے جنوبی قطب پر انسان کو اتارنے کی تیاری کرنا ہے۔

مشن کے دوران خلا بازوں نے چاند اور زمین کی ایک ساتھ تصاویر بھی بنائیں اور سائنسی مشاہدات کیے۔ انہوں نے نئے دریافت ہونے والے گڑھوں (کریٹرز) کو نام دینے کی بھی تجویز دی، جس میں ایک کا نام اپنے خلائی کیپسول ’انٹیگریٹی‘ اور دوسرے کا نام کمانڈر کے اہلِخانہ کے اعزاز میں رکھا گیا۔

مزید پڑھیں:آرٹیمس II مشن: خلا بازوں نے چاند کے نادیدہ رخ کا منفرد منظر دیکھ لیا

یہ مشن ناسا کی جانب سے 1972 میں ہونے والے اپالو 17 (Apollo 17) کے بعد پہلا انسانی چاند مشن ہے، جو مستقبل میں مزید بڑے مشنز کی راہ ہموار کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم