شہرت کے بعد ساتھی اداکاروں کا رویہ بدل گیا، نعیمہ بٹ نے حیران کن راز کھول دیے

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنی زندگی کے ایک نہایت کربناک اور غیر متوقع دور سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہرت کے سفر میں انہیں کس طرح پیشہ ورانہ سطح پر تنہائی اور نظراندازی کا تجربہ کرنا پڑا۔

اداکارہ جو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں ’رباب‘ کے کردار سے غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکی ہیں نے ایک حالیہ گفتگو میں بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے انہیں اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ان کے مطابق انہوں نے اپنے ایک قریبی فرد کو کھو دیا جو ان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشکل وقت میں وہ نیویارک میں موجود تھیں تاہم نامکمل شوٹنگ کے باعث انہیں فوری طور پر وطن واپس آنا پڑا۔ شدید ذہنی دباؤ کے باوجود انہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹنگ مکمل کی۔

نعیمہ بٹ کے مطابق، سیٹ پر کام کا تجربہ خوشگوار اور یادگار رہا لیکن جب ان کے کردار کو غیر معمولی پذیرائی ملی اور انہیں مختلف پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی جانے لگی۔ اس موقع پر انہوں نے توقع کی کہ ان کے کو اسٹارز اور پروڈیوسرز ان کا ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’شوبز میں دکھاوے کے دوست بنتے ہیں‘، نعیمہ بٹ ساتھی اداکاروں پر برس پڑیں

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے برعکس رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ اور میں حیران رہ گئی کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے اس طرح اکیلا چھوڑ دیا جائے گا اور سائیڈ لائن کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں