پاکستان کے سفیر کی سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز سے ملاقات

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سفیر برائے سعودی عرب احمد فاروق نے سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا اور غور کیا۔

مزید پڑھیے: پاکستان علما کونسل کی ایرانی قیادت سے سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک پر حملے روکنے کی اپیل

ملاقات میں تعاون کو بڑھانے، تجربات کے تبادلے اور تجارتی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور مؤثر لاجسٹکس کے فروغ کے اقدامات پر زور دیا گیا جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp