پنجاب میں جائیداد کے کاغذات کے لیے بائیو میٹرک ویریفکیشن لازمی کرنے کا فیصلہ

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے جائیداد کے رجسٹریشن عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے بائیو میٹرک ویریفکیشن لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ اجلاس میں پیش کیے گئے رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے تحت کیا جائے گا۔

بل کے مطابق رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی جائیں گی اور اس میں بائیو میٹرک ویریفکیشن کی شق شامل کی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جائیدادوں کے ساتھ رجسٹریشن کی جانے والی تمام اشیاء کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک ویریفکیشن لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایک الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم تشکیل دے گی جہاں تمام شناختی ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا۔ افراد کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک ویریفکیشن اور الیکٹرانک سگنیچر کی ضرورت ہوگی، جبکہ یہ ڈیٹا مستقبل میں بھی محفوظ رہے گا۔

ایکٹ کے تحت تمام الیکٹرانک ریکارڈ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پاس محفوظ رہیں گے اور بورڈ آف ریونیو آئی جی ریجسٹریشن اس قانون کے تحت بننے والے اداروں کے کاموں کی نگرانی کرے گا۔

اب یہ بل متعلقہ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا، جو دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بل ایوان سے منظور کروایا جائے گا اور حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی