امریکا ایران جنگ بندی: گلگت بلتستان میں جشن کا سماں، کامیاب سفارتکاری پر قومی قیادت کی تعریف

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی خوشی کی فضا چھا گئی ہے۔

اسکردو کے شہریوں نے سڑکوں اور مختلف مقامات پر جمع ہو کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مؤثر سفارتی کوششوں نے عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر پوری قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔

شہریوں نے پاکستان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ایک بار پھر دنیا میں امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اسکردو کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں اور بزرگوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور اس کامیابی کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیا۔

عوام نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور اس بار بھی اس نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار ہوگا، پنجاب اسمبلی میں آرڈیننس منظور

پنجاب اسمبلی: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام دینے کے لیے قرارداد جمع

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، خطرناک ملزم گرفتار

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی محنت کو خراج تحسین

ایک عمر، ایک ہی دن اور ایک ہی مقام، لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی موت کی حیران کن مماثلتیں

ویڈیو

میانوالی کی مرغ منڈی: مشہور اصیل سمیت ہر نسل کے مرغوں کی خرید و فروخت کا مرکز

پاکستان امن کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

کالم / تجزیہ

کیا مذاکرات کے شور میں تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے؟

ٹرمپ خان کا قالین

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو