مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد فضائی صورتحال معمول پر آنے لگ گئی

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی فضائی آپریشنز کی بحالی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے مسافروں اور ایئرلائنز نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے اہم ممالک بشمول عراق، شام، کویت اور قطر نے اپنی فضائی حدود پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دی ہیں۔ ان ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول شدید متاثر تھا، تاہم اب بحالی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر ٹریفک دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا

پاکستان کے بڑے شہروں سے خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کی روانگی تیزی سے جاری ہے، کراچی سے مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے سب سے زیادہ یعنی 18 پروازیں روانہ ہوئیں، جس سے ایئرپورٹ پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

لاہور سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور دوحہ کے لیے 9 پروازیں اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ سے بھی خلیجی ممالک کے لیے 8 پروازوں نے اڑان بھری۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا فضائی آپریشن کیوں معطل کیا؟

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کے باعث ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے تھے، جنہیں اب ترجیحی بنیادوں پر اپنی منزل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ایئر لائنز نے اپنے شیڈول کو دوبارہ ترتیب دینا شروع کر دیا ہے تاکہ تعطل کا شکار ہونے والے آپریشنز کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟