پاکستان کے معاشی اہداف خطرے میں، عالمی بینک نے خبردار کردیا

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

پاکستان سمیت خطے کی معاشی صورتحال پر مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق تیل و گیس کی عالمی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا دیا ہے، جس سے معاشی استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال میں حکومتی ہدف 4.2 فیصد کے مقابلے میں کم رہنے کا امکان ہے، جو کم ہو کر تقریباً 3 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک پاکستان کو پاور سیکٹر کے لیے 38 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا

جبکہ اس سے قبل یہی تخمینہ 3.4 فیصد لگایا گیا تھا، گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 3.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مہنگائی کے حوالے سے عالمی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ 2026 میں افراطِ زر بڑھ کر 7.4 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

اسی طرح کرنٹ اکاؤنٹ، جو پہلے سرپلس میں تھا، دوبارہ خسارے میں جا سکتا ہے اور مالی سال 2026 میں یہ خسارہ جی ڈی پی کے 1.2 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔۔

مزید پڑھیں: عالمی بینک نے غربت کا پیمانہ بدل دیا، پاکستان میں کتنا کمانے والے غریب کہلائیں گے؟

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مالی خسارہ کم ہو کر 4.3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو حکومتی مالی نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات پڑنے کا امکان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ دنوں کے دوران نمایاں مندی بھی رپورٹ کا حصہ ہے، جسے معاشی غیر یقینی صورتحال کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم

توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں حکومتی سطح پر شوگر سیکٹر میں اصلاحات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن کے تحت چینی کی قیمتوں اور برآمدات پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے اورکسانوں کو گنے کی کاشت میں مکمل آزادی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان اقدامات کو طویل المدتی بنیادوں پر مارکیٹ کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ