پاکستان کی سفارتی کامیابی: جنگ بندی کے بعد امریکا ایران مذاکراتی عمل دوبارہ شروع

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 28 فروری کو تعطل کا شکار ہونے والا یہ عمل اب بحال ہو چکا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اب بھی گہرے ہیں اور ان کے حل میں وقت درکار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے مذاکرات کئی برسوں تک جاری رہے، اس لیے کسی ایک نشست میں حتمی معاہدے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ تاہم یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کہ فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سب سے بڑا چیلنج جاری جنگ کو روکنا تھا، جو شدت اختیار کر چکی تھی، لیکن پاکستان نے مؤثر سفارتی کوششوں کے ذریعے جنگ بندی ممکن بنائی، جس پر عالمی برادری نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

پاکستان نے ایک ثالث کے طور پر دونوں مخالف فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اپنا کردار ادا کیا، جبکہ مستقل اور قابل قبول حل تلاش کرنا متعلقہ ممالک کی ذمہ داری ہے۔

امریکی نائب صدر نے بھی پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کے انعقاد اور میزبانی کو سراہا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق امریکا اپنی حتمی پیشکش ایران کے سامنے رکھ چکا ہے اور اب اس کے ردعمل کا انتظار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکراتی عمل ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فون کالز کی سفارتی مہم: امریکا ایران جنگ بندی تک شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی رابطہ کاری کا سلسلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے اور آئندہ چند دن انتہائی اہم ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی اور دونوں ممالک بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شدید کشیدگی اور جنگی ماحول میں پاکستان نے نہ صرف صورتحال کو معمول پر لانے میں کردار ادا کیا بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ پائیدار امن صرف مکالمے اور باہمی سمجھوتے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ