اینتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل کے ممکنہ سائبر خطرات، برطانیہ کے ریگولیٹرز الرٹ ہوگئے

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں مالیاتی ریگولیٹرز اور سائبر سیکیورٹی حکام نے کمپنی اینتھروپک کے جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈل کے ممکنہ خطرات کا فوری جائزہ لینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی ماڈلز کا حیران کن رویہ، ایک دوسرے کو بند ہونے سے بچانے لگے

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف انگلینڈ، فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی، اور ایچ ایم ٹریژری مل کر نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کے ساتھ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اس نئے اے آئی ماڈل سے مالیاتی اور اہم ڈیجیٹل نظاموں کو کوئی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے بینکوں، انشورنس کمپنیوں اور اسٹاک ایکسچینجز کے نمائندوں کو بھی آئندہ 2 ہفتوں میں اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی تاکہ ممکنہ سائبر خطرات اور سسٹم کی کمزوریوں کا اندازہ لگایا جا سکے۔

مزید پڑھیے: کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

اینتھروپک نے اپنے نئے ماڈل کو ’کلاڈ مائتھوس پریویو‘ کے نام سے متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی سائبر سیکیورٹی صلاحیتیں انتہائی جدید ہیں اور یہ ممکنہ طور پر عوامی تحفظ کے حوالے سے حساس نوعیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ماڈل اب تک ہزاروں سافٹ ویئر اور ویب براؤزرز میں موجود خامیاں شناخت کر چکا ہے جس کے بعد ریگولیٹری اداروں میں اس کے تیز رفتار تجزیاتی نتائج کے اثرات پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مائیکروسافٹ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑا قدم، انتھروپک ٹیکنالوجی کو کوپائلٹ میں شامل کرنے کا اعلان

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس ماڈل کا مقصد دفاعی سائبر سیکیورٹی میں مدد دینا ہے لیکن اس کی رفتار اور صلاحیتیں مالیاتی نظام کے استحکام کے لیے نئے سوالات پیدا کر رہی ہیں اس لیے حکام صورتحال کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

فاطمہ ثنا کی کیپٹن اننگز: پاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 224 رنز کا ہدف، ایک اور کلین سوئپ کی تیاری

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز