اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی اور ایرانی سفیروں سے ملاقاتیں

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی اور ایرانی سفیروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکا کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات بھی گفتگو کا اہم حصہ رہے۔ امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام غیر ملکی مہمانوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے تمام خاص مہمانوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ملاقات میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی جس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے کیے گئے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی و مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور غیر ملکی وفود کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران امریکہ تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے اور تنازعہ کا دیرپا حل ہی خطے کے استحکام اور امن کا ضامن ہے۔

اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانا مہنگا پڑ گیا، بیوی نے طلاق مانگ لی

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟