پنجاب میں دودھ اور مویشیوں کے شعبے کی بہتری کے لیے ’سفید انقلاب‘ ماڈل پر غور

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی ڈار سے نیسلے پاکستان کے چیئرمین سید یاور علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں دودھ اور مویشیوں کے شعبے کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بچوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس: دودھ پلانے کی کمی ایک بڑا خطرہ

علی ڈار نے کہا کہ پنجاب میں ’سفید انقلاب‘ کے ماڈل کو اپنانے اور جدید ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس شعبے کو بہتر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری و نجی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp