بالائی علاقوں میں 16 سے 19 اپریل تک بارشوں اور طوفان کی پیشگوئی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات پاکستان نے پیر کے روز پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 16 سے 19 اپریل کے دوران بارشوں اور گرج چمک کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اپریل کو ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہوگا جو 19 اپریل تک بالائی علاقوں پر اثر انداز رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قطبی گرداب کا آخری موسمی مرحلہ شروع، اپریل میں بھی سردی اور برفباری کے خطرات

اس سسٹم کے زیر اثر خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، خیبر اور ہنگو میں 16 اپریل کی شام سے 19 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

دوسری جانب اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں 17 اور 18 اپریل کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’کراچی نہیں موت کے کنویں‘، شہر قائد میں چند منٹوں کی بارش نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی کارکردگی عیاں کردی

گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں اس دوران درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اسی طرح آزاد کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 17 سے 19 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ 18 اور 19 اپریل کو بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: موسم بہار کی بارشوں نے قدرتی مناظر کو یکسر تبدیل کردیا، شہری لطف اندوز ہونے لگے

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 اپریل کو کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بھی بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں 16 سے 18 اپریل کے دوران بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: اسکردو کی قیمتی ٹراؤٹ مچھلی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی زد میں

اسی دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ملتان اور خانیوال میں آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں 16 سے 18 اپریل کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 17 سے 19 اپریل کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسی طرح دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور چترال سمیت بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کی تکنیکی معاونت درکار ہے، وزیر خزانہ

محکمہ نے یہ بھی کہا کہ ژالہ باری، تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچوں جیسے بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں، جبکہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی تلقین کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم