پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان سیز فائر اور بعد ازاں اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد پر وفاقی دارالحکومت کے وکلا نے حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم قرار، چین کا خیر مقدم
وکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
ان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان دہائیوں پر محیط کشیدگی کے باوجود پاکستان نے دونوں ممالک کو ایک میز پر لا کر دنیا کو حیران کر دیا جو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔













