پشاور: نقل روکنے پر طلبا مشتعل، امتحانی مراکز پر حملے اور توڑ پھوڑ

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں نہم و دہم کے جاری سالانہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام پر طلبا مشتعل ہو گئے اور امتحانی مراکز پر حملے کر دیے۔

مزید پڑھیں: سائنس فکشن یا حقیقت، کیا کینسر کے علاج کا انقلابی دور شروع ہوگیا؟

محکمہ تعلیم کے مطابق کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام درہ آدم خیل میں قائم 2 امتحانی مراکز، گورنمنٹ ہائی سکول درہ آدم خیل اور گورنمنٹ ہائی سکول شیلکی وال میں طلبا نے توڑ پھوڑ کی اور امتحانی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق مشتعل طلبا نے نہ صرف امتحانی عملے بلکہ انسپکشن کے لیے آنے والی ٹیم کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ امتحان کے دوران سختی کیے جانے پر طلبا طیش میں آ گئے۔

دوسری جانب مظاہرین طلبا کا مؤقف ہے کہ انسپکشن ٹیم اور عملہ انہیں بلاجواز تنگ کر رہا تھا، جس پر صورتحال کشیدہ ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کا انقلابی اقدام: بلتستان میں نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر لیب اور فری لانسنگ ہب قائم

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مشتعل طلبا نے پہلے سڑک بند کی اور بعد ازاں امتحانی مراکز پر حملہ کیا، ریکارڈ کو نقصان پہنچایا اور سرکاری و نجی املاک کو بھی تباہ کیا۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

ویڈیو

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟