اکشے کمار کا بیٹا ودیا بالن سے کئی برس تک کیوں ڈرتا رہا؟

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو فلم بھول بھلیاں دیکھنے کے بعد اداکارہ ودیا بالن سے اس قدر خوف محسوس ہوا کہ وہ تقریباً چھ سال تک ان سے ملنے سے گریز کرتا رہا۔

اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھوت بنگلہ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو اس جمعہ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ایک پروموشنل تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی 2007 کی مشہور فلم بھول بھلیاں سے جڑا ایک واقعہ شیئر کیا اور بتایا کہ اس فلم نے ان کے بیٹے پر گہرا اثر چھوڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 25 کروڑ کے مقدمے کے بعد پریش راول کا اکشے کمار سے تعلقات پر حیران کن بیان

اکشے کمار کے مطابق ان کا بیٹا فلم میں ودیا بالن کے ’منجولیکا‘ والے کردار سے اتنا متاثر ہوا کہ وہ انہیں حقیقت میں بھی اسی کردار کی طرح سمجھنے لگا۔ اداکار نے بتایا کہ جب بھی ودیا بالن ان کے گھر آتیں تو ان کا بیٹا ملنے سے انکار کرتا اور ان کی آنکھوں میں دیکھنے سے بھی گریز کرتا تھا۔

اکشے کمار نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کو بارہا سمجھانا پڑا کہ ودیا بالن دراصل ایک عام اور اچھی انسان ہیں اور ان کا فلمی کردار صرف اداکاری کا حصہ ہے تاہم بچے کے ذہن سے یہ خوف فوری طور پر ختم نہ ہو سکا۔ اداکار کے مطابق یہ کیفیت تقریباً چھ سال تک جاری رہی جس کے بعد آہستہ آہستہ آراو کا خوف کم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

واضح رہے کہ اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلم بھوت بنگلہ کی تشہیر کر رہے ہیں جسے وہ اپنی پچھلی ہارر کامیڈی بھول بھلیاں سے مختلف قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئی فلم ایک فیملی اور بچوں کے لیے موزوں ہارر فینٹسی ہے جبکہ بھول بھلیا ایک نفسیاتی تھرلر تھی۔

فلم بھوت بنگلہ میں اکشے کمار کے ساتھ تبو، پریش راول، راجپال یادو، وامیکا گبی اور مرحوم اداکار اسرا نی سمیت متعدد فنکار شامل ہیں۔ فلم 16 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

نسیم شاہ پر جرمانہ پی سی بی کا فیصلہ، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟