مصر میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک ساتھ موجودگی، تصاویر و ویڈیوز وائرل

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی مصر میں ایک ساتھ موجودگی کے باعث دونوں ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی اہرامِ جیزہ کے مقام سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں عاصم اظہر کو گانا گاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مصر میں گزارے گئے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ساتھ وقت گزارنے اور مصر کی سیر کی تصاویر پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔

جہاں متعدد صارفین نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ساتھ خوبصورت قرار دیا وہیں بعض صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔

کچھ صارفین نے دونوں کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں تو شادی کرلینی چاہیے جبکہ دیگر صارفین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو محض سفری لمحات قرار دیتے ہوئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں بھی اپنے تعلقات کے حوالے سے خبروں اور سوشل میڈیا پر بحث کا حصہ رہ چکے ہیں تاہم دونوں نے اپنے موجودہ تعلق کے حوالے سے کسی نئی تصدیق یا اعلان کا اظہار نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp