جنگ تقریباً ختم، ایران سے معاہدہ ہونے والا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے ایران کے ساتھ جنگ اختتام کے بہت قریب ہے اور تہران ممکنہ طور پر معاہدے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معمولی نہیں وسیع تر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جے ڈی وینس

فاکس بزنس کے پروگرام ’مارننگز ود ماریہ‘ کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔

ماریہ بارٹی رومو کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کارروائیاں ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’جنگ ختم ہو چکی ہے‘۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق اگر امریکا فوری طور پر اپنی فوجی کارروائیاں روک بھی دے تب بھی ایران کو بحالی میں تقریباً 20 سال لگ سکتے ہیں۔

جنگ کا عالمی معیشت پر اثر اور صدر ٹرمپ کے تاثرات

اس انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال، تیل کی قیمتوں اور عالمی سیاست پر بھی گفتگو کی۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم کے 3ممالک کے دورے، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی بھرپور تعریف

ڈٖونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو عالمی توانائی منڈیوں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا براہِ راست اثر تیل کی قیمتوں اور عالمی معیشت پر پڑتا ہے۔

ان کے مطابق جب خطے میں جنگ یا تنازع بڑھتا ہے تو توانائی کی سپلائی اور مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوتی ہے یا جنگ کے خاتمے کی طرف پیشرفت ہوتی ہے تو اس سے عالمی تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہو سکتا ہے اور توانائی کی سپلائی چین میں بہتری آ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: مستقل بنیادوں پر آبنائے ہرمز کھولنے پر چین مجھ سے خوش ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ استحکام عالمی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کی قیادت کی ایک بار پھر تعریف

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی قیادت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطے جاری ہیں، ایران

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس حوالے سے سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟