بنگلہ دیش: اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیرِ تعلیم ڈاکٹر اے این ایم احسان الحق میلون نے اساتذہ کی حاضری سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں، کالجوں اور مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

جمعہ کے روز دیناج پور میں واقع حاجی محمد دانش سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں ایک اورینٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بعض اساتذہ کی کلاسوں میں باقاعدہ حاضری نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث نگرانی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پولیس نظام کی تبدیلی، نوجوان افسران کو کلیدی کردار سونپ دیا گیا

ڈاکٹر میلون نے مزید کہا کہ وہ جامعات کے وائس چانسلرز جو تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اداروں کی درجہ بندی میں بہتری لانے میں کامیاب ہوں گے، اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت جامعات کی کارکردگی کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہے اور مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ سے باہر کی جامعات میں بھی بہتری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور قابل طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دارالحکومت منتقل ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: تعلیم، صحت اور اسکل ڈیولپمنٹ: بنگلہ دیش میں پاکستانی سماجی کارکن کا فلاحی مشن

مدرسہ نظامِ تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ قرآن کی تعلیم سے متعلق ان کے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ نصاب میں موجود خامیوں کے باعث تقریباً 9 ہزار اسلامیات اساتذہ کی بھرتی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

وزیر تعلیم نے ملک کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ناکافی فنڈز پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کا طویل انٹرویو، کس طرح اور کیسے ممکن ہوا؟

قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس و لائبریری کا اجلاس، پارلیمنٹ لاجز میں اضافی فیملی سوئٹس پر پیشرفت کا جائزہ

جنوری 2025 تا حال: ہر ہفتے ایک فلسطینی بچہ صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید، یونیسیف

پاکستان ہائی کمیشن نیروبی میں معرکہ حق کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے نعرے، مسلح افواج کو خراج تحسین

ویڈیو

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت بیڈ گورننس کا گڑھ ہے، مانسہرہ کے شہریوں کے شکوے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد مذاکرات کا کتنا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی

آدمی جو موٹر بند کرنا بھول گیا تھا