یوکرین جنگ: ماسکو میں تثلیث کی پینٹنگ کی مخالفت کے باوجود چرچ منتقلی

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایسٹر تہوار کے پچاس دن بعد یعنی ساتویں اتوار کو ماسکو میں واقع نجات دہندہ مسیح کا کیتھیڈرل راسخ العقیدہ مسیحی نعروں اور دعاؤں سے گونج اٹھتا ہے، جہاں بڑی تعداد میں عبادت گزار اس موقع پر موجود ہیں۔

لیکن ان میں بیشترعبادت گزار یہاں آرٹ کا ایک 600 سال پرانا نایاب شاہکار بھی دیکھنے کے متمنی ہیں جسے نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ راسخ العقیدہ مسیحی برادری کا ایک قدیم نشانی جو روس میں عیسائیوں کے ورثہ کے حوالے سے سب سے قیمتی متاع تصور کی جاتی ہے۔

قرون وسطی کے فنکار آندرے روبلیو کی تخلیق کردہ اس پینٹنگ کو ’مقدس تثلیث‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک صدی سے یہ پینٹنگ ایک ماسکو کے ایک سرکاری عجائب گھر کی گیلری میں نازک آبگینہ کی طرح محفوظ رکھی گئی ہے۔ جسے نہ صرف درجہ حرارت اور نمی کے حساب سے کنٹرول بلکہ مسلسل آرٹ ورک کی بحالی کے لیے مختص ماہرین کی خدمات حاصل رہی ہیں۔

میوزیم اہلکاروں اور سائنسدانوں نے اس آئیکن کی چرچ منتقلی کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ منتقلی کے دوران انتہائی نچھلے درجہ پر رونما ہونے والے ماحولیاتی فرق کے باعث اس تاریخی نسخہ کی بربادی کا خدشہ ہے۔ (فوٹو، اے ایف پی)

لیکن کریملن نے اس آئیکن کو میوزیم کی گیلری سے حال ہی میں روسی آرتھوڈوکس چرچ منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس پر چرچ کے سربراہ پیٹری آرک کیرل بہت خوش ہیں۔

اس نے ہفتے کے اختتام پر چرچ میں عبادت گزاروں کو بتایا کہ یہ آئیکن چرچ میں ایک ایسے وقت میں واپس آیا ہے جب مادر وطن کو بڑے پیمانے پر دشمن قوتوں کا سامنا ہے۔

ماسکو میں قدامت پرست مسیحی تاریخی آئیکن کو دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ (فوٹو، اے ایف پی)

’یہ (پینٹنگ) واپس (چرچ) آئی ہے تاکہ ہم خدا سے اپنے ملک کی مدد اور اپنے اورتھوڈوکس صدر ولادیمیر پوتن کے لیے دعا کر سکیں، جنہوں نے یہ آئیکن واپس دینے کا فیصلہ کیا۔‘

یقیناً پادریوں کے لیے یہ ایک پر مسرت موقع ہے لیکن آئیکن کی چرچ منتقلی نے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔

روس کے سب سے مشہور آرٹ مورخین میں سے ایک ماہرین کے اس گروپ کا حصہ تھا جس نے ٹریٹیاکوف گیلری سے آئیکن کی منتقل کے خلاف مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ منتقلی کے نتیجے میں بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

’یہ فیصلہ کسی کی ذاتی خواہش تھی۔ ٹریتیاکوف گیلری کی بحالی کونسل واضح طور پر اس کی کہیں اور منتقلی کے خلاف تھی۔ میوزیم میں آئیکن ایک طرح کی انتہائی نگہداشت میں ایک شخص کی طرح تھا، جہاں ماہرین کے ایک ٹیم جدید ترین آلات سے کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرتے ہوئے اسے اس کی اصلی حالت میں برقرار رکھے ہوئے تھے۔‘

روسی آرٹ مورخ کے مطابق یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ برسر اقتدار طبقہ آسمان کی طرف دیکھ رہا ہے اور غیبی مدد کی امید کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار