ایران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، آج اہم معلومات کا اعلان کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، آج دن کے اختتام تک اہم معلومات کا اعلان کروں گا۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ امریکا کو کسی صورت بلیک میل نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کے 3 بڑوں نے کتنے ہزار کلومیٹر سفر کیا؟

صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہتر انداز میں جاری ہیں، لیکن امریکا اپنے مؤقف پر قائم ہے اور ایران کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر امریکا نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور معذوری کا ذمہ دار تھا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق اہم معلومات کا اعلان دن کے اختتام تک کیا جائے گا۔

عالمی امور پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے اسپین کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ وہاں کی معیشت کمزور ہو چکی ہے، جبکہ اسپین نیٹو میں اپنے حصے کی ذمہ داری بھی پوری نہیں کررہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپین دفاعی اخراجات کے لیے جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ امریکا کو اپنی کارروائیوں کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو اسپین کے اڈے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، تاہم امریکا کو ان کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متوقع دورہ پاکستان، اب تک کن کن امریکی صدور نے پاکستان کے دورے کیے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی حکومت طبی شعبے میں اصلاحات لا رہی ہے، جس کے نتیجے میں ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد تک کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار