پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اکیڈمی سینیئر انڈر آفیسر بلال نسیم نے اعزازی شمشیر حاصل کرکے بہترین کیڈٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
میں خلوصِ نیت سے پاکستان کا حامی اور وفادار رہوں گا، پاکستان کے آئین کی حمایت کروں گا، میں اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں کروں گا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کا حلف۔۔!! pic.twitter.com/13jA84xkad
— WE News (@WENewsPk) April 18, 2026
مزید پڑھیں: پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کے پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وطن کی خدمت کے جذبے کے تحت پی ایم اے میں شمولیت اختیار کی تھی اور تربیت نے ان کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔
اسکردو سے تعلق رکھنے والے بٹالین سینیئر انڈر آفیسر محمد سعد نے پریذیڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کیا اور کہاکہ پی ایم اے کی تربیت نے ان کی شخصیت، صلاحیتوں اور کردار کو نکھارا۔
بلوچستان (مستونگ) سے تعلق رکھنے والے جینٹل مین کیڈٹ مسعود الرحمان نے سخت تربیت، رہنمائی اور ٹیم ورک کو اپنی کامیابی کا سبب قرار دیا۔
بین الاقوامی کیڈٹس اور پاک فوج کی تربیت
نیپال سے تعلق رکھنے والے فرینڈلی کنٹری سینیئر انڈر آفیسر پوبِن کنور نے پی ایم اے کو ایک باوقار ادارہ قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور نیپال کے درمیان بھائی چارے کا مضبوط رشتہ موجود ہے جو ماضی اور مستقبل دونوں سے جڑا ہے۔
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کورس سارجنٹ میجر نائنی نے بھی پاک سری لنکا دوستی کو سراہتے ہوئے پی ایم اے کی تربیت پر فخر کا اظہار کیا۔
کیڈٹس کے تاثرات
جہلم سے تعلق رکھنے والے کورس انڈر آفیسر محمد حیدر بن عابد نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی تربیت سے آراستہ افسران پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہیں۔
خیبر پختونخوا (مردان) سے تعلق رکھنے والے سارجنٹ عبداللہ نے مجاہد کورس میں بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا اور پی ایم اے کی تربیت کو تبدیلی کا سفر قرار دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: کیڈٹس کا دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ
کورس انڈر آفیسر ولیہ زیب نے کہاکہ جامع تربیت نے انہیں بطور فوجی افسر ملک کی خدمت کے قابل بنایا۔
بھکر سے تعلق رکھنے والے کورس انڈر آفیسر علی بن وقار نے پی ایم اے کے چیلنجنگ ماحول کو سراہتے ہوئے وطن کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر کیڈٹس نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے دفاع اور خدمت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔













