مدینہ منورہ میں قبل از حج پروازوں کا آغاز، 1357 پاکستانی عازمین کی آمد

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت پہلی کھیپ میں 1357 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ عازمین کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتی و حج حکام نے کیا جبکہ انہیں مسجد نبویؐ کے قریب مرکزیہ میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد شروع، وزارت حج کی جانب سے بہترین سہولیات کی فراہمی

مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پاکستانی عازمین حج کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوهاب سومرو نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مکہ محمد عارف اسلم راؤ، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین بھی موجود تھے۔

تمام عازمین کو مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے ’مرکزیہ‘ میں منتقل کیا گیا جو مسجد نبویؐ کے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس سال پاکستان حج مشن کے تحت سرکاری اسکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار 2 سو 10 عازمین کے لیے رہائش کے مکمل انتظامات مرکزیہ میں کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق عازمین کو بغیر کسی تاخیر کے رہائش فراہم کی گئی اور انہیں رہائش گاہوں پر ہی نسک کارڈز جاری کیے گئے جو عبادات اور مقدس مقامات تک رسائی کے لیے ضروری ہیں۔ ان کے اعزاز میں استقبالیہ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

رہائش کے بعد عازمین نے مسجد نبویؐ کا رخ کیا جہاں انہوں نے روضۂ رسولؐ پر حاضری دی، جو مدینہ منورہ پہنچنے والے اکثر عازمین کا پہلا روحانی عمل ہوتا ہے۔

ایک عازم نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور سعودی حکومتوں نے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید حج پروازیں بھی مدینہ منورہ پہنچیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ