ٹائٹینک حادثے میں مسافر کی جان بچانے والا لائف جیکٹ کی حیران کن قیمت میں نیلامی

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹائٹینک حادثے سے زندہ بچ جانے والے ایک مسافر کی جانب سے استعمال کیا گیا لائف جیکٹ نیلامی میں 9 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہو گیا ہے، جو ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ قیمت ہے۔

برطانوی شہر ڈیویزز میں منعقدہ نیلامی میں یہ نایاب لائف جیکٹ 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 9 لاکھ 6 ہزار ڈالر) میں ایک نامعلوم خریدار نے خریدی۔

یہ لائف جیکٹ پہلی کلاس کی مسافر لورا میبل فرانساتیلی نے 1912 میں ٹائٹینک کے ڈوبنے کے دوران استعمال کی تھی اور یہ اپنی نوعیت کی انتہائی نایاب اشیاء میں شمار ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اب تک اس قسم کی بہت کم لائف جیکٹس نیلامی کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جانے والی آبدوز ’ٹائیٹن‘ کیوں تباہ ہوئی؟ وجوحات سامنے آگئیں

اسی نیلامی میں ایک اور تاریخی شے، ٹائٹینک کی لائف بوٹ کی نشست کا کشن بھی تقریباً 5 لاکھ 27 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔ یہ شے امریکہ کی ٹائٹینک میوزیم کے مالکان نے خریدی۔

نیلام گھر کے مطابق یہ بلند قیمتیں ٹائٹینک حادثے اور اس سے جڑی تاریخ میں لوگوں کی مسلسل دلچسپی اور متاثرہ افراد کے احترام کی عکاسی کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائٹینک 1912 میں اپنے پہلے سفر کے دوران آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد شمالی بحرِ اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا، جس میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

ڈیٹنگ ایپ ‘بمبل’ پر پہلی ملاقات کے بعد نوجوان کو انکار مہنگا پڑ گیا، خاتون جنونی عاشق بن گئی

آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، 45 حلقوں سے 1265 امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد کے سستے بازار میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، متعدد دکانیں خاکستر

سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کے لیے جائیداد ملکیت کے نئے ضوابط منظور کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی، امریکا ایران پائیدار امن معاہدے تک پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، کیا بڑا ہونے والا ہے؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا