اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار کہیں ہماری ذہنی صلاحیتیں متاثر تو نہیں کر رہا؟

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیسا کہ بڑے زبان ماڈلز بشمول چیٹ جی پی ٹی، گوگل جمنی اور کلاڈ نے ذہنی کاموں پر قابو پانا شروع کیا ہے ویسے ہی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔

محققین خبردار کر رہے ہیں کہ اس ’ذہنی آؤٹ سورسنگ‘ کی ایک قیمت بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت کبھی حقیقی شعور حاصل کر سکتی ہے، جواب جاننے کے لیے گوگل کا اہم اقدام

میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب لوگ زیادہ تر اپنی سوچ کو چیٹ بوٹس جیسے اے آئی ٹولز پر منحصر کرتے ہیں تو ان کی یادداشت اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایم آئی ٹی کی محقق نتالیا کوسمائنا نے اس موضوع پر تحقیق کرتے ہوئے محسوس کیا کہ جب انٹرنشپ کے لیے درخواستیں آئیں تو اکثر کور لیٹرز میں حیرت انگیز مماثلت نظر آئی۔ یہ خط زیادہ تر چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز سے لکھے گئے تھے۔

مزید پڑھیے: مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

انہوں نے مزید تحقیق کی تو یہ معلوم ہوا کہ اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے طلبہ کی یادداشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور وہ مواد کو پہلے کی نسبت زیادہ جلدی بھولنے لگے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران جن طلبہ نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا ان کے دماغ کی سرگرمی 55 فیصد تک کم ہوگئی جس کا مطلب تھا کہ ان کی تخلیقی صلاحیت اور معلومات کی پروسیسنگ میں واضح کمی آئی۔

مزید پڑھیں: امریکی طلبا کی اکثریت ہفتے میں کم از کم ایک بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے، سروے

یہ سب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر ہم اے آئی پر بہت زیادہ انحصار کریں گے تو ہماری ذہنی صلاحیتوں پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟