وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ مذاکرات ہونے والے ہیں، امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاری علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی اور جنگ بندی سے متعلق معاملات میں باہمی رابطوں اور تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
FM @araghchi of Iran and Pakistan’s Deputy PM & FM @MIshaqDar50 held a phone call to discuss regional developments and ceasefire-related issues, exchanging views on ongoing coordination. #Iran #Pakistan #Diplomacy pic.twitter.com/qGqSapKy3X
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) April 20, 2026
اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگ بندی کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی اور ایرانی سفیروں سے ملاقاتیں
اس ضمن میں مختلف ممالک سفارتی کوششوں کے ذریعے استحکام کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں بھی پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں مذاکرات اور مکالمے کو مسائل کے حل کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔














