’پنجاب کے وزرا کو اسمبلی سارجنٹس کے ذریعے اٹھوالیں گے‘، ایوان میں آج کیا کیا ہوا؟

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا مگر ایوان میں وزرا اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: اسپیکر نے زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشین کالعدم قرار دیدیا، مریم نواز کے حق میں قرارداد منظور

اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے مختلف محکموں سے متعلق تحریک التوا کار پر جواب طلب کیا گیا لیکن حکومتی نمائندوں کی عدم موجودگی پر ڈپٹی اسپیکر شدید برہم ہو گئے۔

انہوں نے چیف وہپ رانا محمد ارشد کو سخت الفاظ میں ہدایت دی کہ تمام وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کو فوری طور پر ایوان میں حاضر کیا جائے اور کہا کہ یہ اسمبلی کوئی تماشا نہیں بلکہ عوام کے نمائندوں کا سنجیدہ فورم ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے خاص طور پر صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز شیر علی گورچانی اور متعلقہ سیکریٹری کی غیر حاضری کا نوٹس لیا اور خبردار کیا کہ آئندہ اگر کوئی وزیر گیلری میں بیٹھا پایا گیا تو سارجنٹ کے ذریعے اسے اٹھوا کر ایوان میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، اپوزیشن حکومت سے کیوں ناراض ہوئی؟

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام ذمہ داری میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

ڈپٹی اسپیکر کے سخت مؤقف کے بعد وزیر مائنز اینڈ منرلز فوری طور پر ایوان میں پہنچے اور اپوزیشن کے سوالات کے جواب دیے تاہم حکومتی رویے کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور واک آؤٹ کرتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔

بعد ازاں اجلاس میں اسپیکر ملک احمد خان نے چیئر سنبھالی اور زرعی ٹیکس کی شرح میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشنز کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اہم رولنگ جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف منتخب اسمبلی کے پاس ہے نہ کہ کسی سرکاری افسر یا ایگزیکٹو اتھارٹی کے پاس۔ انہوں نے معاملہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی کے سپرد کرتے ہوئے 15 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

مزید پڑھیں: 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار ہوگا، پنجاب اسمبلی میں آرڈیننس منظور

اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے بعد ایجنڈا مکمل کیا گیا اور اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘