نیتن یاہو ’ہٹلر‘ ہیں، اسرائیل میں گھس کر ماریں گے، ترک صدر اردوان

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’موجودہ دور کا ہٹلر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہیے کہ اگر امن بحال نہیں ہوا تو اسرائیل نے اپنی اصلاح نہ کی تو اس کو سبق سکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب اردوان

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جاری کشیدگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ اگرامریکا اور ایران ے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے اور خطے میں کشیدگی بڑھتی رہی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے ممکنہ کردار اور ردعمل پر بھی بات کی گئی۔

انہوں نے لیبیا اور کاراباخ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ مختلف خطوں میں اپنی سفارتی اور اسٹریٹجک پوزیشن کے تحت کردار ادا کر چکا ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ خطے کی صورتحال میں بھی اپنا اثر ڈال سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدرطیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

ترک صدر نے واضح کیا کہ ترکیہ جس طرح لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوا اسی طرح اسرائیل میں بھی داخل ہو سکتا ہے تاہم ان کے مطابق اس کے لیے طاقت اور اتحاد کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خون اور نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں۔ ترک صدر کے مطابق جنگ بندی کے دنوں میں بھی اسرائیل نے سیکڑوں بے گناہ لبنانی شہریوں کو قتل کیا۔

مزید پڑھیں:   سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پورے خطے کے امن کی ضمانت ہیں، ترک صدر اردوان

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی نہ کی ہوتی تو خطے کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

فاطمہ ثنا کی کیپٹن اننگز: پاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 224 رنز کا ہدف، ایک اور کلین سوئپ کی تیاری

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز