ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور معاہدے کے لیے پرامید، ٹیک کمپنی انتھروپک سیکیورٹی رسک کے بجائے مفید قرار

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی انتھروپک ان کی انتظامیہ کی نظر میں مثبت سمت میں پیشرفت کر رہی ہے اور وہ پینٹاگون کے ساتھ کمپنی کے دوبارہ تعاون کے لیے ایک معاہدے پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑا قدم، انتھروپک ٹیکنالوجی کو کوپائلٹ میں شامل کرنے کا اعلان

منگل کو سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کے مطابق انتھروپک تیزی سے درست سمت میں جا رہی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ کمپنی امریکی دفاعی اداروں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں ٹرمپ نے حکومت کو انتھروپک کے ساتھ تعاون روکنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد پینٹاگون نے کمپنی کو سپلائی چین کے لیے خطرہ قرار دیا تھا جس سے اس کے فوجی اداروں کے ساتھ روابط متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیے: امریکی اداروں کو جدید اے آئی ماڈل تک رسائی دینے پر غور، سائبر سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

کمپنی نے اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کے خلاف مارچ میں قانونی چارہ جوئی بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق انتھروپک کے سی ای او ڈاریو امودی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس حکام سے ملاقات کی جسے امریکی انتظامیہ نے مثبت اور تعمیری قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اینتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل کے ممکنہ سائبر خطرات، برطانیہ کے ریگولیٹرز الرٹ ہوگئے

ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ کچھ دن پہلے وائٹ ہاؤس آئے تھے، ہماری ان سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت ذہین لوگ ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ مجھے ذہین لوگ پسند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا غزہ تعمیر نو منصوبہ: عملدرآمد میں فنڈز کی کمی رکاوٹ بن گئی، بورڈ کی رپورٹ جاری

دوسرا ٹیسٹ: ‘ادھر کیا دیکھ رہے ہو، بیٹنگ کرو’، لٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی

جیکب آباد: پسند کی شادی کے تنازع پر گھروں کو آگ لگانے کا معاملہ، متاثرہ گھرانوں کا سروے مکمل

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم