لیجنڈ اداکار معین اختر کی 15ویں برسی، دل کو چھو جانے والی خوبصورت یادیں جو کبھی نہ بھلائی جاسکیں

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زندگی بھر لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دلعزیز معین اختر کو ان کی 15ویں برسی کے موقع پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے عظیم مزاح نگار، اداکار اور میزبان معین اختر کی 15ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں انہیں عقیدت اور محبت کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔ اپنے منفرد اندازِ مزاح، برجستہ جملوں اور لازوال کرداروں کے ذریعے انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک خاص مقام بنایا۔

معین اختر نے اپنی فنی زندگی میں بے شمار یادگار کردار ادا کیے اور ہر عمر کے ناظرین کو مسحور رکھا۔ ان کی حاضر جوابی اور موقع کی مناسبت سے گفتگو کرنے کی صلاحیت انہیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز بناتی تھی۔ وہ اسٹیج، ٹیلی ویژن اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر یکساں مقبول رہے۔

ان کی 15ویں برسی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے خرم اقبال نے ان کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان سے پوچھا کہ دفتر میں عمران خان، گھر میں عمران خان، ہوٹل میں عمران خان، ٹیلی ویژن پر عمران خان، اخبار میں عمران خان، سڑک پر عمران خان، باغوں میں عمران خان، آپ اِس عمران خان، عمران خان سے پریشان نہیں ہو گئے۔

محمد عمیر نے معین اختر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ فلانی ٹیم، فلانی ٹیم سے ہار جائے تو ہاری ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور اسی طرح ہم فائنل میں بھی پہنچ جائیں گے، یہ جیتنا بھی کوئی جیتنا ہوا؟ صارف کا کہنا تھا کہ معین اختر 15 سال قبل وفات پاگئے تھے مگر ہماری کرکٹ ٹیم کے حالات آج بھی وہی ہیں۔

 ایک ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے علاوہ کوئی جو بوے کہ ہم سپر پاور ہیں، بغیر بجلی، بغیر چینی، بغیر آٹا، بغیر پیٹرول، بغیر گیس، بغیر سیکیورٹی، بغیر نوکری، اس کے بغیر رہ کر دکھا دے کوئی قوم۔ یہ اعزاز صرف پاکستانی قوم کو حاصل ہے جو اس کے بغیر رہ رہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں میزبان ان سے سوال کرتی ہیں کہ کیا انہیں اپنی زندگی میں کسی بات کا پچھتاوا ہے؟ جس پر وہ کہتے ہیں کہ زندگی خواہشات اور پچھتاوں سے بھری پڑی ہے۔ انسان کو کئی چیزوں کی خواہش ہوتی جو پوری نہیں ہوتیں، انسان بہت ناشکرا اور نامکمل ہے اور کبھی مطمئن نہیں ہوتا آپ ہمیشہ بہتر کی تلاش میں رہتے ہیں۔ لیکن مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا لیکن اللہ نے سب دیا۔

معین اختر 22 اپریل 2011 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئے مگر ان کے نبھائے گئے کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور سکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’روزی‘ میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے، ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، ہاف پلیٹ اور عید ٹرین جیسے بے مثال ڈراموں شامل ہیں۔

سٹیج شوز کی بات کی جائے تو معین اختر کا ڈنکا نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں بجا، بڈھا گھر پر ہے، یس سر عید نو سر عید، بے بیا معین اختر اور بکرا قسطوں پر آپ کے یادگار سٹیج شوز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار